ٹیپس کی شفاف انکوائری،معاملہ منطقی انجام تک پہنچنا ضروری

     ٹیپس کی شفاف انکوائری،معاملہ منطقی انجام تک پہنچنا ضروری

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے یہ آڈیو اور ویڈیوز کس حد تک درست ہیں اس کا جائزہ لینا،اس معاملے کی شفاف انکوائری ہونا بہت ضروری ہے اور اس کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خود اس کی انکوائری کروانے کا حکم دینا اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے تاکہ کسی کو بھی معزز عدلیہ کے حوالے سے بات کرنے کی جرات نہ ہو۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا جہاں تک جمہوریت کو فائدہ پہنچنے کا سوال ہے تو جب اس معاملے کی ایک شفاف انکوائری ہو جائیگی ذمے داروں کا تعین کرکے ان کو سزا دی جائے گی تو پھر آئندہ کسی کو بھی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہیں ہو گی، اس کیلئے عدلیہ میں شامل لوگوں کو آگے بڑھنا ہو گا اور اس سلسلے کو روکنے کیلئے اپنا زمے درانہ رول ادا کرنا ہو گا۔

فرید پراچہ 

مزید :

صفحہ اول -