آڈیو ویڈیو ٹیپس معاملے کا چیف جسٹس پاکستان ازخود نوٹس لیں
جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولاناامجد علی خاں نے کہا ہے اس طرح کی ویڈیوز اور آڈیوز کا سامنے آنا ایک انتہائی افسوسناک امر ہے اسلئے سب سے ضروری بات یہ ہے ان آڈیو ویڈیوز کی شفاف تحقیق کی جائے اور تحقیق کی روشنی میں جو لوگ بھی ان واقعات میں ملوث پائے جائیں ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس طر ح کے واقعات کی مستقبل میں روک تھام کی جا سکے۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا اس طرح کی آڈیو اور ویڈیوز ٹیپس کو سامنے نہیں آنا چاہئے،آپکا یہ سوال درست ہے کہ اس سے نقصان ہو گا اور لوگوں کو بھی باتیں کرنے کا موقع ملے گا مگر ہم یہ سمجھتے ہیں ان ویڈیوز اور آڈیوز کے بارے میں جو باتیں ہو رہی ہیں چونکہ ان لو گو ں کا تعلق معزز عدلیہ برادری سے ہے اسلئے چیف جسٹس کواس کا از خود نوٹس لیکر ان کی انکوائری کا فوری حکم دینا چاہئے۔
امجد علی
ہے۔مسلم لیگ ن کا یہ رویہ ملک،قوم اور جمہوریت کو فائدہ نہیں نقصان پہنچائے گا۔
عبدلیب عباس