آڈیو ویڈیو ٹیپس معاملہ ملک،قوم و جمہوریت کیلئے نقصان دہ 

آڈیو ویڈیو ٹیپس معاملہ ملک،قوم و جمہوریت کیلئے نقصان دہ 

  

حکمران جماعت تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے عدلیہ کو دباؤ میں لا کر اپنی مرضی کے فیصلے کروانے پرمجبور کردینا مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا طرہ امتیاز ہے ایسی سیاست کرکے مسلم لیگ (ن) یہ ثابت کررہی ہے کہ ابھی بھی وہ ماضی کی سپریم کورٹ پر حملے کرنے جیسی سوچ پر یقین رکھتی ہے،بغیر تحقیق آڈیو ٹیپ جاری کرکے مسلم لیگ اداروں کو اپنے دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا افسوس کی بات ہے مسلم لیگ اپنے اداروں کو بھی متنازعہ بنانے سے گریز نہیں کرتی،ان لوگوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے اداروں کو دباؤ میں لایا جائے اور مرضی کے فیصلے کروائے جائیں جب ان لوگوں کے حق میں کوئی فیصلہ آ جائے تو تب ان کو عدالتیں اچھی لگتی ہیں اور جب کوئی فیصلہ ان کیخلاف آ جائے تو ان کی جانب سے لفظی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔مسلم لیگ ن کا یہ رویہ ملک،قوم اور جمہوریت کو فائدہ نہیں نقصان پہنچائے گا۔

 عبدلیب عباس 

مزید :

صفحہ اول -