سیکرٹری لائیو سٹاک کا چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری کا دورہ

سیکرٹری لائیو سٹاک کا چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری کا دورہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب عدنان ارشداولکھ نے چولستان یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے دورہ کے دوران گفتگو(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

کرتے ہوئے کہاکہ ان کے تمام سرکاری لائیوسٹاک فارمز یونیورسٹی کے طالب علموں کیلئے حاضرہیں یونیورسٹی کی طرف سے ہمارے لائیوسٹاک کے فارمز کاطالب علموں کو وزٹ کروائیں اورانہیں اس بارے میں رہنمائی مہیاکریں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور اکیڈمی ٹونٹی ٹو کا بھی وزٹ کیا جس پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے یونیورسٹی کے اقدامات کوبھرپورانداز میں سراہا وائس چانسلر چولستان وٹرنری پروفیسرڈاکٹرسجاد احمدخاں نے انہیں مختلف پروجیکٹس بارے بریفگ دیتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کو زیادہ سے زیادہ پرکشش دیں گے لائیوسٹاک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیساتھ پارٹنر مل کر کام کرینگے تاکہ اس میں مزید بہتری آسکے۔ اس کے بعد چولستان یونیورسٹی میں سیکرٹری لائیوسٹاک عدنان ارشد اولکھ نے پودا بھی لگایا۔ قبل ازیں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرسجاد احمدخاں نے سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب عدنان ارشداولکھ کو یونیورسٹی آنے پرخوش آمدیدکہا اورانہیں  گلدستہ بھی پیش کیا۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -