جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، خطے کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام تیز

  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، خطے کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
پنجاب عثمان بزدار نے سب سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کو فعال کرکے اس خطے میں ترقی کے سفر کی رفتار دگنی کردی۔قومی تعمیر نو کے محکموں کا الگ سیٹ اپ بننے سے ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور ہورہی ہیں جس سے عوام کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے نے کہا کہ واسا اور روڈز سمیت تمام محکمے باہمی کوآرڈینیشن بہتر بنائیں اور صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ اولڈ شجاع آباد روڈ سیوریج پراجیکٹ سمیت تمام منصوبوں کو فوری مکمل کیا جائے اور روڈز کو دوبارہ بحال کرکے ٹریفک بحال کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ روڈز کو حکم دیا کہ فنڈز کو ٹارگٹ کے مطابق خرچ کرکے ضلع کی رینکنگ کو بہتر کیا جائے۔اجلاس میں بیوٹیفکیشن پلان پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کام تیز