ہائی وے میں بوگس ادائیگیاں،محکمہ آڈٹ میں مزید2 بے ضابطگیاں بے نقاب

ہائی وے میں بوگس ادائیگیاں،محکمہ آڈٹ میں مزید2 بے ضابطگیاں بے نقاب

  

 ملتان (وقائع نگار) محکمہ صوبائی ہائی وے میں 25 کروڑ روپے کی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 بوگس ادائیگیوں کا معاملہ میں صوبائی محکمہ آڈٹ میں مزید 2 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں جس کے بعد بارہ کروڑ روپے کی کرپشن کا کیس بھی اینٹی کرپشن بھیجوا یا جائے گا۔محکمہ صوبائی ہائی وے میں 25 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیوں کے معاملے میں اینٹی کرپشن ملتان کو ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس ملتان کی جانب سے   کیس بھیجوایا گیا تھا۔جس کے بعد اینٹی کرپشن نے تین الگ الگ مقدمات درج کیئے تھے۔ان میں ملوث دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرچکے ہیں جبکہ مرکزی ملزم یوسی چیئرمین ساجد نواز کھوکھر۔سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر سمیت دیگر ملوث پائے گئے ہیں۔

بے نقاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -