غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو بجلی فراہم کرنیکا انکشاف

غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو بجلی فراہم کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)محکمہ میپکوکے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے رحیم یارخان شہر کی 12سے زائد غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کو غیر قانونی طورپر بجلی کی فراہم کردی (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
گئی رحیم یارخان شہر میں محکمہ میپکو کے افسران اور ٹاو ن مالکان نے ایکا کرکے عوا م کو سہانے خواب دیکھا کر لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،ذرائع نے بتایا کہ رحیم یارخان شہر کی 12پرائم لوکیشنز پر غیر قانونی ہاسنگ سکیمیں،ٹاونز بنا کر فروخت کرنا شروع کر ررکھے ہیں،رحیم یارخان شہر کے معروف ٹان پلانر میاں غوث بخش نے ایئر پورٹ روڈ،تھلی چوک،چڑیا گھر روڈ سمیت مختلف مقامات پر غیر قانونی ٹانز بنا کر فروخت کرنا شروع کر رکھے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ ضلع کونسل،نقشہ برانچ،رجسٹری برانچ،بلڈنگ انسپکٹروں سمیت دیگر محکموں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے ٹانز اور ہاو سنگ سکیموں کی دھڑلے سے فروخت جار ی ہے،حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق شہر میں کہیں بھی کوئی ہاسنگ سکیم،ٹاونز بنایا جائے تو اس میں کشادہ سڑکیں،سیوریج،سوئی گیس،بجلی،پلے گراونڈ،پارکنگ ایریا،مسجد،قبرستان کی جگہ ہونا لازم ہے،مگر معروف ٹاو ن پلانر حکومتی گائیڈ لائن کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری افسرا ن کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے غیر قانونی پلاٹوں کی خریدو فروخت کا دھندہ شروع کر رکھا ہے،ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رحیم یارخان شہر میں 12سے زائد ٹانز اور ہاو سنگ سکیموں میں مالکان نے محکمہ میپکو کے فرنٹ مینوں،ریٹائرڈ ملازمین،ایس ڈی او زاور لائن مینوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر غیر قانونی طور پر بجلی کے کنکشن حاصل کر رکھے ہیں،پیراڈائز ہاسنگ سکیم اور اتحاد گارڈن، سمیت مختلف ٹان میں بھاری نذرانوں کے عوض بجلی کے غیر قانونی کنکشن،ٹرانسفارمرز اور پول لگائے دئیے گئے ہیں،میپکو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے متعدد غیر قانونی ہاسنگ سکیموں میں بجلی فراہم کر دی گئی،پلاٹوں کی خریدوفروخت میں اضافہ ہو گیا،ڈویلپرز کی جانب سے خرید گئے رقبہ پر سڑکوں،بازاروں،گلیوں اور بلاک کی نشاندہی کے بعد مختلف سائز میں پلاٹ بنا کرفروخت عروج پر پہنچ گئی ہے،این او سی حاصل کئے بغیر کام دھڑلے سے جاری ہے،شاہراہوں،بازاروں میں بجلی کے پول نصب کر کے شہریوں کو سہانے خواب دکھا کر لوٹا جا رہا ہے، غیرقانونی رہائشی سکیموں میں عارضی بجلی کنکشن دیکھ کر پلاٹوں کی خریدوفروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،رحیم یارخان کے شہریوں نے متعدد مرتبہ محکمہ میپکو،بلڈنگ انسپکٹرز،ضلع کونسل کو ان غیر قانونی ٹانز ہاسنگ سکیموں کی نشاندہی بھی کی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی،محکمہ میپکو کے حکام کا کہنا ہے کہ کہیں کوئی کنکشن غیر قانونی طورپر نہیں دیا گیااور نہ ہی ٹرانسفارمر اور پولز نصب کئے گئے ہیں،این او سی کاپی دیکھنے کے بعد ہی متعلقہ ٹانز یا ہاسنگ سکیموں کو بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے،دوسری جانب پیراڈائز ہاو سنگ سکیم کے مالک میاں غوث بخش کا کہنا ہے کہ ہاو سنگ سکیم میں تعمیراتی کام جاری ہے،فائل متعلقہ اداروں کو جمع کروادی ہیں،پراسس جلد مکمل ہو جائیگا۔
انکشاف