72برس قبل خاندان سے بچھڑنے والی  بزرگ خاتون اپنوں سے ملنے کیلئے بے تاب

72برس قبل خاندان سے بچھڑنے والی  بزرگ خاتون اپنوں سے ملنے کیلئے بے تاب

  

  ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)  کھوہ بنگل والاموضع نوڑبہ تحصیل میلسی(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 کی رہائشی بزرگ خاتون عائشہ بی بی شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 72برس پہلے قیام پاکستان کے دوران اپنے خاندان سے بچھڑی اورکچھ عرصہ قبل پتہ چلاہے کہ میرا خاندان بھارت کی تحصیل مورکھیا ضلع بیگانہرکے  گاؤں تالاب میں رہائش پذیر ہے یہاں تک کہ فون پربات چیت بھی ہوچکی ہے اورمتعددبارالتجابھی کرچکی ہوں کہ مجھے زندگی میں ہی اپنوں سے ملوایاجائے لیکن تاحال کسی نے رابطہ نہیں کیابزرگ خاتون نے کہاکہ اپنوں سے ملنے کے لیے ترس رہی ہوں اورحکومت پاکستان اور پنجاب سے اپیل کرتی ہوں کہ فوری طوربندوبست کرکے اپنوں سے ملوایاجائے۔

بے تاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -