نشتر ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ18افراد زیر علاج

نشتر ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ18افراد زیر علاج

  

 ملتان، رحیم یارخان (وقائع نگار،بیورو رپورٹ)  نشتر ہسپتال(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں  ملتان سے تعلق رکھنے والے 02 ڈیرہ اسماعیل خان کے 01 اور لیہ کے 01 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملتان  کے دو مریضوں کو شبہ میں داخل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 70 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے، جہاں اس وقت 16مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے 03 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے خانپور کی 35 سالہ عذرہ بی بی اور کوٹ سمابہ کے 16 شہازیب کو ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں تصدیق ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی وارڈ منتقل کر دیا۔

زیر علاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -