بستی ملوک،صحافی سے ناروا سلوک پر پٹرولنگ پولیس اہلکار معطل
بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)بستی ملوک پریس کلب و صحافی اتحاد(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
گروپ نے بستی ملوک چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار کے خلاف چیک پوسٹ کے سامنے پر امن احتجاج کیا ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس عبدالرحیم نے صحافی برادری کے احتجاج پر فوری نوٹس لیا اور بستی ملوک پہنچ کر معاملات جاننے کے بعد ایس پی صاحبہ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ پیٹرولنگ اہلکار پورے واقع میں قصور ورا ہے جس پر ایس پی کے حکم پر ڈی ایس پی نے صحافی برادری سے مذاکرات کئے اور بستی ملوک کے سینئر صحافی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پٹرو لنگ پوسٹ پر تعینات اہلکار راجہ محمدصدیق کو معطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے اور صحافیوں و مقامی آبادی کے مطالبہ پرآئندہ پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے سامنے یا موٹرویپر نا کہ لگا کر شہریوں کو بے جا تنگ نہ کرنے کے بارے میں بھی احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیٹرولنگ پولیس موٹروے پر کسی بھی شہری یا گاڑی کو روکے تو فوری مجھے اطلاع کریں ڈی ایس سے کامیاب مذاکرات کیبعد صحافیوں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے بلاک موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔
معطل