نیب،محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ڈویژنل سطح پر ہونیوالے تقریری مقابلے اختتام پذیر

نیب،محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ڈویژنل سطح پر ہونیوالے تقریری مقابلے اختتام ...

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)نیب اور محکمہ تعلیم کے زیراہتمام  پرائمری(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 اور مڈل تا میٹرک ڈویژنل سطح کے تقریری مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔قائد زنانہ مرکز نواں شہر میں دیانتداری میں عزت اور بدعنوانی میں ذلت کے موضوع پر منعقدہ الگ الگ تقریری مقابلہ جات کے نتائج کے مطابق مڈل تا میٹرک لیول میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ کی طالبہ زینب رفیق نے پہلی۔گرلز حسن۔ماڈل سکول خانیوال کی رائمہ جان نے دوسری اور ماڈل سکول جہانیاں کے طالبعلم مقرر حماد رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پرائمری سیکشن کے تقریری مقابلہ جات کے نتائج کے مطابق دھنوٹ گرلز ہائی سکول ضلع لودہراں کی شانزے عابد اول۔ایم سی گرلز ہائی سکول رحیم آباد کی آسیہ گل دوم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 35لودہراں کی فاطمہ بھٹو سوم رہیں۔تقریری مقابلوں کا ججنگ پینل حافظ نعیم۔ شاہد عباس۔ شفیق الرحمان۔قرت العین اور رابعہ شیخ پر مشتمل تھا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض قائد زنانہ مرکز کی سینئر ٹیچر صبا عرش نے انجام دیئے۔تقریری مقابلوں کے نگرانی کیلئے ڈی ای اوسیکنڈری شیخ محمد رفیق۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن محمد سلیم خان۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن پرویز اقبال۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایلیمنٹری تسنیم اختر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایلیمنٹری سعدیہ احمد ہاشمی بھی موجود تھیں۔ ا س حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری شیخ محمد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچوں میں کرپشن کے خلاف شعور پیدا کرنا ہے اور ان کی دیانتداری کے حوالے سے تربیت وکردار سازی کرنی ہے۔بدعنوانی کے خلاف تقریری مقابلوں کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

اختتام پذیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -