شوہر نے بیوی مار ڈالی،خاتون کی لاش برآمد،ایک خودکشی
ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان، خانیوال (نامہ نگار+نمائند ہ پاکستان، سٹی رپورٹر) نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ گلی سڑی لاشیں برآمد کرلی گئیں (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
رسیکیو 1122 جہانیاں نے لاش نکال کر جہانیاں پولیس کے حوالے کردی مزید تفتیش جاری ہے ہے۔ صادق آباد کے رہائشی 40 سالہ نذیر احمد نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔تمن بزدار کے تھانہ لوپھانی دف کی حدود میں نور بخش نے چائے لیٹ بنانے پراپنی بیوی (س)کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا وقو عہ کا کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اکرام ملک نے سخت نوٹس لیا توبی ایم پی نے ملزم نور بخش کواس وقت گرفتار کر لیا جب وہ مبینہ طور پر بلوچستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تھانہ لوپھانی دف میں مقتولہ(س) کے بھائی باز خان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اس موقع پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک نے بی ایم پی اہلکاروں کو شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو کیفرار کردار ادا پہنچایا جائے گا۔