دنیا پور، ڈاکو ناکہ،پولیس ٹیم پر فائرنگ،مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

دنیا پور، ڈاکو ناکہ،پولیس ٹیم پر فائرنگ،مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی دنیاپور میواتی موڑ کے  قریب پولیس مقابلہ میں  ایک ڈا کو مارا گیا ترجمان پو لیس کے مطابق  پکار 15 پر 02:42 بجے رات (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
نامعلوم کالر نے 15 پر اطلاع دی کہ پل محمود پر دو گاڑیوں میں سوار ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں اطلاع پر تھانہ سٹی دنیاپور پولیس نے ڈاکووں کے  تعاقب پر میواتی موڑ پر ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیار کے تحت پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواایک نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ بقیہ ڈاکو تاریکی کا فائدہ اتھاتے ہوئے گاڑیاں چھوڑ کر پیدل فرار ہو گئے۔ لودھراں:ہلاک نامعلوم ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی،ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو دنیاپور منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پولیس