جہانیاں،خفیہ گودام پر چھاپہ،750بوری یوریا کھاد برآمد

جہانیاں،خفیہ گودام پر چھاپہ،750بوری یوریا کھاد برآمد

  

 ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) اسپیشل برانچ کی نشاندھی پر اسسٹنٹ کمشنر (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

جہانیاں آمنہ احسان تارڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جہانیاں مظہر حسین کلیم نے پولیس نفری اسپیشل برانچ اہلکاروں کے ہمراہ ٹھٹھہ صادق آباد پل 135 کے قریب خفیہ گودام پر چھاپہ مارا، دوران کاروائی خفیہ کھاد کے گودام سے سٹاک شدہ 750 بوری یوریا کھاد برآمد کرتے ہوئے گودام کو سیل کردیا گیا ہے، جبکہ کھاد ڈیلر کے پاس کھاد سٹاکنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا، جبکہ مزید کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، آمنہ احسان تارڑ نے کہاکہ کھاد کی سٹاکنگ بلیک مارکیٹنگ ہرگز اجازت نہیں دیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پکڑی گئی کھاد کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو فروخت کی جائے گی۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -