نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف مزید 2انکوائریاں شروع کردیں 

نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف مزید 2انکوائریاں شروع کردیں 

  

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کیخلاف مزید 2انکوائریاں شروع کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نندی پورپاور پراجیکٹ کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کا الزام ہے، خواجہ آصف نے چائنیز کمپنی کو ٹھیکہ دلوایا اور مبینہ کمیشن حاصل کیا۔ خواجہ آصف نے بطور وزیرواٹر پاور بجلی مہنگے داموں بنانے کی منظوری دی۔ خواجہ آصف نے پانی کی بجائے پٹرول سے بجلی بنانے کی منظوری د ی۔ خواجہ آصف کے خلاف جون 2020میں شکایت موصول ہوئیں۔ نیب لاہور کو خواجہ آصف سمیت دیگر کے خلاف 2شکایات موصول ہوئیں۔ 

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -