ن لیگ کا سابق چیف جسٹس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ 

ن لیگ کا سابق چیف جسٹس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ 

  

  لاہور (آئی این پی)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل  نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی،میاں نوازشریف کو مکمل ایک پلاننگ کے تحت وزارت عظمی سے ہٹایا گیا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، سپریم کورٹ  بھی  اس  معاملے کا ازخود نوٹس لے۔ جمعرات کو قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن میں درج ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر پر آنے بعد خدشہ ہے کہ وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں، سابق چیف جسٹس اپنی آڈیو لیک میں خود اعتراف کررہے ہیں کہ میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو الیکشن سے پہلے جیل میں رکھا جانا چاہیے۔متن کے مطابق میاں نوازشریف کو مکمل ایک پلاننگ کے تحت وزارت عظمی سے ہٹایا گیا، عدالت کے اندرسے میاں نوازشریف کے حق میں چار گواہیاں آچکی ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، سپریم کورٹ کو بھی چاہیے کہ اس سارے معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

ن لیگ مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -