لودھراں:ووٹر لسٹوں کی تصدیق ڈور ٹو ڈور مہم مزید تیز،ٹیمیں سرگرم

لودھراں:ووٹر لسٹوں کی تصدیق ڈور ٹو ڈور مہم مزید تیز،ٹیمیں سرگرم

  

لودھراں (بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)ڈائریکٹر آئی ٹی الیکشن کمیشن و مانیٹرنگ آفیسر ملتان ڈویژن رانا سہیل احمد (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

نے ووٹر لسٹوں کی معیادی تصدیق مہم کا جائزہ لینے کیلئے ضلع لودھراں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لودھراں عدنان ظفر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مانیٹرنگ آفیسر ملتان ڈویژن رانا سہیل احمد نے کہا کہ ڈی او ز، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، سپروائرز اپنے مقرر مدت تک اپنے ٹارگٹ کا حصول یقینی بنائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ووٹر لسٹوں کی معیادی تصدیق کو یقینی بنانے کیلئے 5دسمبر تک اپنا ٹارگٹ مکمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ووٹر تصدیق مہم کی کٹری نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اپنا اور اپنے اہلخانہ کے ووٹوں کا اندارج یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ فوت شدگان کے ناموں کا ووٹر لسٹوں سے اخراج کرایا جائے۔ انہوں بتایا کہ ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹرز کا اندارج شناختی کارڈ کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے واضع کیا کہ ووٹ کے اندارج اور حق رائے دہی کے استعمال کیلئے شناختی کارڈ ہو نا لازمی ہے۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -