کرونا،خسرہ، روبیلا سے بچاؤ کی مہم،فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید تیز

کرونا،خسرہ، روبیلا سے بچاؤ کی مہم،فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار)سیکرٹری محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کی ہدایات پر سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
،  کورونا ویکسینیشن اور خسرہ و روبیلا سے بچا کی قومی مہم میں ٹیموں کی کارکردگی،  اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب میں خسرہ و روبیلا سے بچا کی قومی، کورونا ویکسینیشن مہم، انسداد ڈینگی اقدامات،  تمام اسپتالوں میں موجود گراسی پلاٹس پر خصوصی توجہ اور ادویات کی وافر دستیابی و فراہمی کے ساتھ ساتھ سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے اس حوالے سے جاری ہدایات میں کہا ہے کہ سروس ڈیلیوری کی 100 فیصد بہتری اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی ان کی دہلیز کی فراہمی تک یہ مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔ سیکرٹری تنویر اقبال کی ہدایات پر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے دیہی مرکز صحت شیرشاہ، گورنمنٹ ٹان اسپتال ممتازآباد، ایس بلاک نیو ملتان اور ممتازآباد کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر پروگرام  ڈاکٹر محبوب قریشی نے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کی ہدایت پر بنیادی مرکزصحت نواں کوٹ تحصیل چوبارہ ضلع لیہ کادورہ کی۔ا اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز خانیوال، وہاڑی اور بہاولپور کے چیف ایگزیکٹو افسران نے بھی فیلڈ کے دورہ جات کئے۔  تمام افسران نے مختلف مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری، انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال سمیت دیگر امور کاجائزہ لیا اور اس کی بہتری بارے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز  کے افسران کی جانب سے خسرہ و روبیلا  سے بچا قومی مہم میں ٹیموں کی نگرانی کی گئی اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
تیز