تعلیمی میدان میں بھی کردار ادا کریں گے، خواجہ محمد حسین

تعلیمی میدان میں بھی کردار ادا کریں گے، خواجہ محمد حسین

  

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  )ایوان تجارت و صنعت ملتان اور ایئریونیورسٹی ملتان کیمپس کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان طالب علموں کوانٹرن شپ پروگرا،ریسرچ اور روزگار کے مواقع جات کی فراہمی میں تعاون فراہم (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

کرے گا۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین اور ڈائریکٹر ایئر یورنیورسٹی ملتان کیمپس غلام علی نے آئندہ تین سالوں کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سہیل طفیل،،میاں عباس،محمد عدنان،مس افشاں اور سیکرٹری ایوان محمد شفیق بھی موجودتھے۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ چیمبر تعلیم کے میدان میں طالب علموں کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے اور ان کوروزگار کے مواقع جات کی فرہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ایئریونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان مستقبل میں دیگر یونیورسٹیز کے ساتھ بھی انہی خطوط پر کام کرے گا تاکہ طالبعلموں کی مکمل رہنمائی اور تعاون کے سلسلے کو آ گے بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا ریسرچ کے کام میں بہت آگے نکل گی ہے اور اسی تحقیق کے کام سے ترقی کی نئی راہوں کوتلاش کیاگیا ہے۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان سٹڈی پروگرام، انٹرن شپ پروگرام اور روزگار کی فراہمی میں طالبعلموں کے ساتھ تعاون کرے گا اور کورس کو اپ ڈیٹ کرنے میں بھی مدد فراہم کی جائے گی۔

خواجہ محمد حسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -