پی ڈی ایم 6دسمبر کو حکومت ہٹانے بارے حتمی لائحہ عمل طے کر یگی، فضل الرحمن 

پی ڈی ایم 6دسمبر کو حکومت ہٹانے بارے حتمی لائحہ عمل طے کر یگی، فضل الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(آئی این پی)پی ڈی ایم اور جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ6دسمبر کوپی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن سمیت دیگر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔حکومت کو ہٹانے بارے پی پی پی سمیت اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور چھ دسمبر کے اجلاس میں حکومت کو ہٹانے بارے حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا،حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں جس کا خمیازہ آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ وہ جمعرات کو چوک بہادر پور میں معروف صنعت کار چوہدری محمد اکرام کی وفات پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے  ملکی معیشت اس حد تک کمزور ہو چکی ہے کہ اب ملکی خود مختاری اور استحکام بھی داؤپر لگ چکا ہے لیکن اس کے باوجود سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے ماتحت کر دیا گیا ہے جو ملکی ادارے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ دسمبر کو پی ڈی ایم کا ایک اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ملکی سیاست بارے اہم فیصلے کئے جائیں گے جن میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ2010میں یہ پیشگوئی کی تھی کہ 2018میں ایسی حکومت ملک پر مسلط کی جائے گی جو ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر انتہائی کمزور کر دے گی۔اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا راشد سومرو،مولانا محمد یوسف، ودیگر رہنما موجود تھے۔
 فضل الرحمن 

مزید :

صفحہ اول -