انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان27نومبر سے شروع،38مراکز قائم

  انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان27نومبر سے شروع،38مراکز قائم

  

راجن پور (تحصیل رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈیری ایجوکیشن ڈیرہ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کا خصوصی امتحانات مورخہ 27 نومبر سے شروع ہو نگے۔(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 چاروں اضلاع میں تحصیل سطح پر امتحانی مراکز قائم کرتے ہوئے 38امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔ یہ بات چیرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میڈیم ڈاکٹر کشور ناہید خان نے امتحانی سنٹروں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی امتحان میں نو ہزار سے زاہد طلبا وطالبات شرکت کریں گے۔ ستائیس نومبر سے چھ دسمبر تک امتحان جاری رہے گا۔ چاروں اضلاع لیہ۔ ڈیرہ۔ مظفرگڑھ۔ راجن پور میں اڑتیس امتحانی سنٹر قائم کرتے ہوئے دوہزار کے قریب اچھی شہرت کے نگران عملہ کی تعناتی کر دی گئی۔ تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپ ان کے داخلہ فارم پر دیے گئے پتوں پر ارسال کی گئی ہیں کسی بھی امیدوار کو مسلہ کو دفتر ی اوقات میں پیش ہو کے مسلہ کا حل نکلوا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہ امتحانی عمل کو صاف وشفاف بنانے کے یے موبائل انسپکٹر کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز۔ اسٹنٹ کمشنرز۔ سی ای اوز۔ ڈی ای اوز بھی نگرانی کریں گے۔ 

قائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -