ضلع کونسل ڈیرہ،ایک ارب39کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ منظور

ضلع کونسل ڈیرہ،ایک ارب39کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ منظور

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان نے ایک ارب 39 کروڑ 4 روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین سردار جاوید (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

اقبال قیصرانی نے کی جبکہ اجلاس میں ارکان اور ضلع کونسل کے ارکان سمیت دیگرموجود تھے چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے بجٹ سال 2022-2021 کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایک متوازن بجٹ کی تیاری ایک بہت بڑا چیلنج تھاتاہم اس بات کا خیال رکھا گیا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کم از کم اورنفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کے لیے زیادہ رقوم مختص کی جائیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی گرانٹ نہ ملنے کے باوجود ہم ایک متوازن بجٹ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس میں نہ صرف کالعدم تحصیل کونسلوں کے جاری ترقیاتی کام مکمل کرائے جائیں گے بلکہ ایک خطیر رقم نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کی جارہی ہے انہوں نے بجٹ کے بنیادی خدوخال پیش کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ کاابتدائی سرمایہ45کروڑ85لاکھ تھاجبکہ متوقع آمدن93کروڑ18لاکھ روپے ہے اس طرح مجموعی طور پر آمدنی کا تخمینہ 1ارب39 کروڑسے زائد لگایا گیا ہے جس میں سے ترقیاتی منصوبوں پر89کروڑسے زائدجبکہ غیر ترقیاتی پر42کروڑ 56لاکھ روپے سے زائد خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے غیر ترقیاتی اخراجات میں تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی کے لئے22کروڑ روپے اور سائر اخراجات کی مد میں 20کروڑ27 لاکھ روے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے سردار عبدالقادر خان نے بتایا کہ سالانہ بجٹ 22-21  میں کالعدم تحصیل کونسلز ھائے کی ترقیاتی سکیموں کی لائبلیٹی کی ادائیگی کے لیے 24کروڑ04لاکھ18ہزار اور 243روپے اور نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے م65کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں چیئرمین سردار عبدالقادر خان نے سال22-21 کے لئے 01ارب 39کروڑ4لاکھ06ہزار 656روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا جسے ہاؤس نے متفقہ طور پر بجٹ کو منظور کر لیا ممبران نے چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ کو بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی جبکہ چیئرمین نے ہاؤس ممبران کا متفقہ طور پر بجٹ منظور کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -