پیٹرولیم ڈیلر ز کم کمیشن میں اپنا کاروباری جاری نہیں رکھ سکتے: فضل مقیم

پیٹرولیم ڈیلر ز کم کمیشن میں اپنا کاروباری جاری نہیں رکھ سکتے: فضل مقیم

  

      پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخواسی این جی ایسوسی ایشن کے صدر فضل مقیم نے کہاہے کہ پٹرول ڈیلرزکم کمیشن میں اپناکاروبارجاری نہیں رکھ سکتے انکی ہڑتال کی بھرپورحمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ سی این جی سٹیشنزکی بندش کسی صورت قبول نہیں سٹیشنزکی بندش کے باعث ہزاروں افراد بیروزگار جبکہ امن وامان کا مسئلہ پیداہوجائیگا ایک بیان میں فضل مقیم کاکہناتھاکہ پٹرول پمپس ڈیلرزنے مذاکرات کاہرراستہ اپنایا عوام کی تکالیف کا احساس ہے لیکن کم کمیشن میں پٹرول ڈیلرز ملازمین کوتنخواہیں،رینٹ اور گھرکاکیچن چلانے کے قابل نہیں انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے سی این جی اسٹیشنزکی بندش پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آیاتھاکہ صوبے میں گیس زیادہ اور ڈیمانڈکم ہے لہذایہاں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے 2016  میں بھی پشاورہائیکورٹ اور2020ایبٹ آباد بنچ نے اسکی توثیق کی جبکہ رواں سال سپیکرنے اپنے خط لکھاکہ قانون کے مطابق سٹیشنز نہیں ہونے چاہئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ سی این جی سٹیشنز بند نہ کئے جائیں چھ سو سے زائد سٹیشنزبندہونے کے نتیجے میں پچیس لاکھ گاڑیوں کا روزگارمتاثرہوگا ظلم بندکرکے انصاف وقانون کی پاسداری کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -