بستی ملوک،سابق شوہر کی خاتون سے بداخلاقی، ویڈیووائرل

بستی ملوک،سابق شوہر کی خاتون سے بداخلاقی، ویڈیووائرل

  

   بستی ملوک(نمائندہ پاکستان) اڈا لاڑ پر واقع نجی ہسپتال کے ڈاکٹر   کے بیٹے نے اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ بداخلاقی کی جبکہ ڈاکٹر ور اس کی اہلیہ نے اڈا لاڈ پر واقع اپنے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

ہسپتال میں نشہ آوار انجکشن لگا کر ویڈیو بنا کر وائرل کردی ہسپتال میں بھی بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا متاثر خاتوں انصاف کیلیے  بستی ملوک پریس کلب پہنچ گئی دوسری طرف ڈاکٹر کے بیٹے سمیت ایک سہولت کار ڈسپینسر ذکی اللہ نیازی کے خلاف کا مقدمہ تھانہ قطب پور میں درج  کرلیا گیا ہے اور سہولت کار ذک اللہ نیازی کو گرفتارکرلیا گیا ملزمان کے خلاف کاروائی پر متاثر خاتون اور معصوم بیٹی و دیگر اہل خانہ کو ملزمان کی طرف سے کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی جانے لگی  متاثر خاتون نے پولیس پر الزام بھی لگاتے ہوئے کہا کہ تھانہ مظفر آباد میں تعینات مقدمہ کا تفتیشی خادم حسین بلوچ نے ملزمان سے ساز باز کر لی اور پولیس مقدمہ کو خراب کر رہی ہے مجھے اور میرے والد کو ہراساں کیا جارہا ہے متاثر خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو اڈا لاڑ پر واقع ہسپتال کے سامنے اپنی بیٹی سمیت خود سوزی کر لوں گی جس کی تما تر ذمہ دار پولیس اور ملزمان پر عائد ہوگی۔

درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -