اقلیتی برادری کیلئے ہاؤسنگ سکیم، فزیبلٹی ورٹینڈرنگ مکمل کرنیکی ہدایت

  اقلیتی برادری کیلئے ہاؤسنگ سکیم، فزیبلٹی ورٹینڈرنگ مکمل کرنیکی ہدایت

  

        پشاور(سٹی رپورٹر) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے محکمہ اوقاف کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اقلیتی برادری کے لیے ہاؤسنگ سکیم کی فیذبیلٹی او ر ٹینڈرنگ ایک مہینے کے اندر اندر مکمل کرائیں اور ساتھ ہی اقلیتی برادری کو(TVATA) کے ذریعے ہنر سیکھانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔یہ ہدایت انہوں نے محکمہ اوقاف کی جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اے۔ڈی۔ پی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں سکریٹری اوقاف  حیام حسن خان، ایڈیشنل سکریٹری اوقاف عبدالغفور شاہ، ڈپٹی سیکریٹری علی رضا اورپروجیکٹ افسر سجاد علی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کے علاوہ اقلیتی برادری کو ملنے والی مالی امداد سکالر شپ اور ان کے مذہبی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے سے متعلق تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔معاون خصوصی نے اے۔ڈی۔پی کی جاری سکیموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے محکمہ ٹینڈرنگ اور پراگرس رپورٹ   7 دن کے اندر جمع کرے جب کہ اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں کو شایان شان طریقے سے منانے اور بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس اور بین الصوبائی مطالعاتی دورے کے لیے ایک ہفتے کے اندر ٹینڈرنگ مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آے۔ ڈی۔پی کے ذریعے نئی سکیموں کے لیے پی اینڈ ڈی سے باقاعدہ منظوری لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے لئے گرانٹ سکالرشپ مالی امداد کے کیسوں کی ایک مہینے میں سکروئنی اور شارٹ لسٹنگ مکمل کرائیں۔

مزید :

صفحہ اول -