کیپکوپائپ لائن سے کروڑوں روپے کا تیل چوری، گروہ بے نقاب، گرفتاری آپریشن شروع 

کیپکوپائپ لائن سے کروڑوں روپے کا تیل چوری، گروہ بے نقاب، گرفتاری آپریشن ...

  

 مظفر گڑھ، کوٹ ادو(سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر) لال پیر کیپکو (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

پائپ لائن سے کروڑوں روپے مالیت کے تیل کی چوری کرنے والا گروہ بے نقاب کرلیا گیا فیصل آبادکے گروہ نے سنانواں ہوٹل میں کمرے لے کر نزدیکی فصل کماد میں زیر زمین پائپ لگاکر تیل چوری کر رہا تھا،سیکورٹی ٹیم نے اپریشن کے دوران کلمپ سے80 فٹ لمبا پائپ نکال کر لائن میں سیفٹی کلمپ لگا دیا گیا،لیکج سے ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہو گیا،  پی ایس او حکام کی نشاندہی پر سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے سناواں کے قریب لال پیر کیپکو پائپ لائن سے کروڑوں روپے مالیت کے تیل کی چوری کرنے والا گروہ بے نقاب کردیا،یصل آبادکے گروہ محمد رضوان اور محمد اشفاق نے سنانواں جہازیب ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر لے کر ہوٹل مالکان ظفر پھلرون اور غلام فرید پھلرون کی ملی بھگت سیکیپکو پائپ لائن کی برچی نمبر 64/ 65 ہوٹل کی نزدیکی فصل کماد میں زیر زمین پائپ  لگاکر تیل چوری کر رہا،گزشتہ روز پائپ لائن میں پریشر کم اور لیکیج ہونے پر پی ایس او حکام نے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو نشاندہی کی تو سیکورٹی ڈپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے پائپ لائن میں لگے کلمپ کو اتار کر 80 فٹ لمبا پائپ جو کہ فصل کماد میں جا رہا تھا کونکال لیا اور لائن میں سیفٹی کلیمپ لگا دیا، لیکج سے ہزاروں لیٹر تیل بھی ضائع ہو گیا،پولیس سناواں نے لال پیر پو آفیسر زاہد حیات کی مدعیت میں ہوٹل مالکان ظفر پھلرون اور غلام فرید پھلرون سمیت گروہ کے رضوان اور اشفاق کے خلاف مقدمہ نمبر 664/21زیر دفعہ 462بی/511درج کرکے گروہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -