مخدوم رشید،یونین کونسل 117-18 MR کا سالانہ بجٹ متفقہ طور پرمنظور
مخدوم رشید (نامہ نگار) یونین کونسل نمبر117-18M.R کا (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
اجلاس ہوا مالی سال 2021-2022 کاسالانہ بجٹ متفقہ منظور کیا گیایونین کونسل 117-18M.R کا گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اجلاس میں چیئرمین چوہدری فیصل اقبال گجر نے مالی سال 2021-2022 کا 4500000 روپے کا سالانہ بجٹ پیش کیا اس اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین محمد رفیع گجر نے کی جبکہ جنرل کونسلر میں محمد فاروق۔میاں خالد حسین۔ارشد علی جاوید۔محمد اکرام۔بشیر احمد انصاری۔راشد علی۔محمد صفدر یوتھ کونسلر محمد حنیف گجر کسان کونسلر نسرین اختر۔فرزانہ بی بی لیڈی کونسلر نے شرکت کی، مالی سال 2021-2022 کا سالانہ بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،چیئرمین فیصل اقبال گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے واضح رہے کہ منعقدہ اجلاس کے انتظامات شکیل احمد ارائیں سیکرٹری یونین کونسل نے کیے۔
منظور