نشتر ہسپتال،کرونا شبہ میں 15 مریض زیر علاج،رپورٹس کا انتظار 

نشتر ہسپتال،کرونا شبہ میں 15 مریض زیر علاج،رپورٹس کا انتظار 

  

  ملتان (  وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 928 تک برقرار رہی ہے۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020  سے 25 نومبر  2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928   ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا 02 مریض زیر علاج ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 15 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 462 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 938 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے  مختص  32 وینٹی لیٹرز میں سے 19 وینٹی لیٹر خالی ہیں،   جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  34 خالی ہیں،ادھر ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں داخل 50 مریضوں میں سے 32 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے جبکہ کورونا میں مبتلا 02 مریضوں نے بھی ویکسین نہیں کروا رکھی ہے۔

انتظار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -