ترین فاؤنڈیشن کی طرف سے لودھراں پبلک سکول میں دو روزہ سائنس میلہ ختم،سٹوڈنٹس میں انعاما ت تقسیم

ترین فاؤنڈیشن کی طرف سے لودھراں پبلک سکول میں دو روزہ سائنس میلہ ...

  

  لودھراں (بیوررپورٹ)ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے دو روزہ سائنس میلے کی اختتامی تقریب گزشتہ (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

روز لودھراں پبلک سکول میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں شعیب علی نے سائنس فئیر میں پوزیشن لینے والے سکولوں کے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ کیٹیگری سائنس پریکٹیکل میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدم واہن نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دنیا پور نے دوسری جبکہ آمنہ گرلز ہائی سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیٹگری ماڈلز(ہائی سکولز)  میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول 358 ڈبلیو بی نے پہلی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدم واہن نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 362 ڈبلیو بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیٹگری ماڈلز(مڈل سکولز) میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 50 ایم نے پہلی، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول واہی سلامت رائے نے دوسری جبکہ گورنمنٹ فیض احمد فیض بوائز ایلیمنٹری سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے کہا کہ سائنس فئیر کے انعقاد پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ سائنسی میلے میں شریک تمام طلبا و طالبات اور انکے اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس طرح کے ایونٹس سے طلبا و طالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ ایونٹ کی کامیابی میں سب سے اہم کردار طلبا و طالبات کا ہے۔ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او اکبر خان نے سائنس فئیر کے انعقاد میں بھرپور معاونت پر ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد یقینی بنائے گا۔ ہمارے لئے قابل فخر بات ہے کہ اس سائنس فئیر میں شرکت کرنے والے تمام سرکاری سکولوں میں ہم سائنس و کمپیوٹر لیبز، لائبریریوں سمیت اعلی معیار کی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -