سب ڈویژن میانوالی قریشیاں،میپکو ٹیم کا چھاپہ،اہم شخصیات کا ساتھی بجلی چوری کرتے بے نقاب،کارروائی شروع

سب ڈویژن میانوالی قریشیاں،میپکو ٹیم کا چھاپہ،اہم شخصیات کا ساتھی بجلی چوری ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن میانوالی قریشیاں حافظ علی حسن  نے پہلی مرتبہ جرات(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 مندانہ اور کامیاب چھاپہ  مارا  اور اہم شخصیات کے  قریبی ساتھی سردار رشید خان کورائی اور ان کے دیگر عزیزوں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے پکڑ لیارشید خان کورائی کے گھر اور ڈیرے پر گذشتہ کئی سالوں سے کنڈیاں لگا کر ڈائریکٹ بجلی چوری کی جا رہی تھی حکومتی اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی اہلکار کارروائی کرنے کی جرات نہیں کر رہا تھادلچسپ اور حیران کن بات تو یہ ہے کہ بستی رشید خان کورائی کو طویل عرصہ سے سب ڈویژن میانوالی قریشیاں کی اکلوتی ایمرجنسی ٹرالی مہیا کر رکھی تھییہ لائن سپریٹنڈنٹ راحیل غنی کا فیڈر ہے۔ یاد رہے کہ راحیل غنی اور رشید کورائی کا آپس میں گہرا دوستانہ تعلق ہیرشید کورائی راحیل غنی کو مخادیم کے ذریعے ایس ڈی او لگوانے کے لیے بھی کافی عرصہ سے کوشاں ہے۔قبل ازیں یہ انچارج ایس ڈی او بھی رہ چکا ہے پہلی بار ایس ڈی او واپڈا میانوالی قریشیاں نے کامیاب چھاپہ ڈالنے کی جرات مندی کی ہے جس کے نتیجے میں بستی رشید خان کورائی سے درجنوں بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔چھاپہ مارنے والی واپڈا کی ٹیم میں ایس ڈی او کے ہمراہ میٹر انسپکٹر اختر ہاشم لائن مین سمیع اللہ دشتی اے ایل ایم عرفان زین العابدین اور دیگر ٹیم بھی شامل تھی۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -