تونسہ،انڈس ہائی وے کو ٹرمنیریا ایونیو بنانے کا حتمی فیصلہ

تونسہ،انڈس ہائی وے کو ٹرمنیریا ایونیو بنانے کا حتمی فیصلہ

  

تونسہ شریف(نمائندہ پاکستان)وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے کلین اینڈ گرین وژن کے تحت تونسہ انڈس ہائی وے کو ٹرمنیریا ایونیو بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے انڈس ہائی وے کے میڈین پر ٹرمنیریا کے 1000 تیار درخت لگائے جائیں گے۔ سیکرٹری ہاسنگ جاوید(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 اختر محمود نے تونسہ کا دورہ کیا اور منصوبہ کی کامیابی کیلئے افسران سے بریفنگ لی۔سیکٹری ہاسنگ جاوید اختر محمود نے تونسہ کا دورہ کرتے ہوئے  ڈی جی پی ایچ اے، ایس ای پبلک بلڈنگ اور دیگر افسران کو ٹاسک دے دیا۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر  کی اپ گریڈیشن میں شجرکاری کا خاص خیال رکھا جائے۔نسل نو کی بقا  اور صحت افزا ماحول کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کو سر سبز و شاداب بنانے کا عزم لیکر آئے ہیں ہوں۔ افسران۔ اور عوام کے تعاون سے ٹاسک کو پورا کیا جائیگا۔جاوید اختر محمود نے کہا کہ بڑے پیمانے پر شجرکاری ہی سموگ کے خاتمہ کا واحد حل ہے اور تیار درخت کی حفاظت کا میکنزم بھی آسان ہے۔ جاوید اختر محمود نے افسران سے کہا کہ وہبارش کے پانی کے ساتھ بہتر آبپاشی کا نظام مرتب کریں۔شاہراہ کے ساتھ آباد مکینوں  کو پودوں کی حفاظت اور ملکیت کا احساس دلایا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر  افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید  نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ  کے اچانک معائنہ کے دوران شہر کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے  مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔مریض اور لواحقین سے معلومات حاصل کیں۔ علاج معالجہ،ادویات کے حصول اور دیگر معاملات پر بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں خسرہ،روبیلا،پولیو اور کورونا کاونٹرز کا بھی جائزہ لیا۔انہوں  نے ڈاکٹرز اور   پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی ڈپٹی کمشنر۔    ذیشان جاوید نے تونسہ شریف شہر کے پٹرول پمپس کھلوادئیے۔انہوں نے خود کھٹرے ہوکر  قناعتیں ہٹوائیں اور اپنی موجودگی میں شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بحال کرائی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پٹرول پمپس مالکان سے ملاقات کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے شہریوں کی مشکلات حل کرنے پر پمپس مالکان کے جذبے کو بھی سراہا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی اسسٹنٹ کمشنر کو معاملات کی نگرانی اور پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کی  ہدایات جاری کیں۔شہریوں نے بھی مسائل حل کرانے پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کا شکریہ ادا کیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -