جوڈیشل افسروں کا ناروا سلوک ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں ہڑتال
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) جوڈیشل افسران کے وکلاء کے ساتھ مبینہ ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
بار میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ہڑتال کے باعث کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس سے سائلین شدید پریشان دکھائی دیئے جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری ندیم اکرم پرویز اور جنرل سیکرٹری مصور خان بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون اور افسران کا احترام کیا ہے وکلاء کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں ہے ہم اپنے وکلاء بھائیوں کے ساتھ ہیں اور واقعہ میں ملوث افسران کے تبادلہ تک ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی وکلاء ہڑتال کریں گے۔
ہڑتال