خانیوال،ہنگامہ آرائی،دھکے،نعرے بازی، بلدیہ اجلاس ملتوی

خانیوال،ہنگامہ آرائی،دھکے،نعرے بازی، بلدیہ اجلاس ملتوی

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان) بلدیہ خانیوال کا بجٹ اجلاس کنوینر رانا عبدالرحمان کی صدارت میں منعقد ھوا۔اجلاس میں جیسے ھی تلاوت اور نعت کے بعد گزشتہ کروائی کی توثیق(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

 کے لئے سیکرٹری نے کہا تو ممبر شیخ فتح علی اپنی سیٹ سے کھڑے ھوئے اور کہا کہ گزشتہ اجلاس ھوا ھی نہیں کارروائی کی منظوری کیسے۔یہ غیر قانونی ھے ھم اسے نامنظور کرتے ہیں۔اسکے بعد سیکرٹری نے بجٹ برائے سال 2021...2022 پیش کرنے کے لئے سی او افتخار بنگش کو بلایا تو اس پر شیخ فتح علی نے اعتراض کیا کہ قانون کے مطابق صرف چیئرمین بجٹ یش کرسکتا ہے اور کوئی نہیں کرسکتا۔اس پر متعدد ارکان اور کھڑے ھو گئے۔نعرے بازی شروع ھو گئی۔اجلاس مچھلی منڈی کا نقشہ پیش کرنے لگا۔کنوینر سے منٹ بک بارے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ انکے پاس منٹ بک ھی نہیں ہے۔چئیرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاھا اجلاس سے غیر حاضر رہے۔شیخ محمد علی نے بتایا کہ تمام ریکارڈ جعلی تیار ھو رھا ہے۔ایک غیر حاضر ممبر کی حاضری لگی ھوئی ہے۔کافی دیر ھنگامہ برپا رھا۔ارکان میں تلخ کلامی بھی ھوئی۔اسی شوروغوغا میں کنوینر رانا عبدالرحمان نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ 

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -