پاکستان رینجرز سندھ کا شکار پور میں فری میڈیکل کیمپ
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) پاکستان رینجرز(سندھ)کی جانب سے اندرونِ سندھ ضلع شکارپور کے علاقے گوٹھ خادم حسین جتوئی فیضو لاڑو میں ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ شکار پور کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پرجنرل فزیشن،سرجن، چائلڈ اسپیشلسٹ، آئی اسپیشلسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، اسکن اسپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ،ریڈیالوجسٹ، چائلڈ نیوٹریسنٹ، گائنا کالوجسٹ اور لیڈی ڈاکٹرزنے 4000 سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کیں۔میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی سی، شوگر،ٹائیفائیڈ، ملیریا، ٹی بی کے ٹیسٹ اور ویکسین بھی لگائی گئیں۔ علاقے کے لو گوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیئے جا نے والے اس اقدام کو سراہاتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا۔