آئین اورقانون کی بالادستی جمہوریت سے مشروط، جاوید ہاشمی

آئین اورقانون کی بالادستی جمہوریت سے مشروط، جاوید ہاشمی

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کے بعد سے شازشیں شروع ہوگئی تھیں، زیارت میں اب بھی جنگلات ہیں اور وہاں کوئی نہیں جاسکتا تو قائد اعظم کو زیارت بھیجنے کے فیصلے کہیں اور سے ہورہے تھے، مسلم لیگ کا قیام ڈھاکہ میں ہوا جنہوں نے پاکستان بنایا تھا ہم نے انکے ساتھ کیا سلوک کیا، خواجہ ناظم الدین، حسین شہروردی اور محمد علی بوگرہ کے ساتھ ہم نے کیا سلوک کیا۔ہمارے ملک میں آئین کبھی آیا ہی نہیں بھٹو نے آئین دیا تھا لیکن دوسرے دن ایمرجنسی لگا دی اور ان کی جب تک حکومت رہی ایمرجنسی رہی،ایوب نے باسٹھ کا آئین دیا تھا جو آئین تھا ہی نہیں،مشرقی پاکستان کو ہماری عسکری قیادت نے دھکا دے کر نکال دیا، بنگلہ دیش ہمارے پاکستان کا بڑا پاکستان تھا جو ہم نے کھو دیا، میں نے بیس سال پہلے اپنی کتاب میں لکھ دیا تھا کہ یہ خطہ ایک بلاک بننے والا ہے،روس چین اور دیگر اسلامی مما لک کا بلاک بنے گا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارا سماج مسلسل انحطاط کاشکار ہے۔ کالو نیل عہد کی طویل جکڑ بندی نے سماج کو جمود کاشکار کررکھاہے جس کاواحد حل قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی ہے اور قانون کی حکمرانی واآئین کی بالادستی جمہوریت سے مشروط ہے جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہرایک ادارہ اور ہرایک محکمہ اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرے کوئی ادارہ دوسرے میں مداخلت نہ کرے اورمحکمے اداروں کے ماتحت ڈسپلن میں کام کریں جمہوریت آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی سے ہی نو آبادیاتی ڈھانچے اورجاگیر دارانہ معاشی ڈھانچے کو توڑا جاسکتا ہے جاگیرداری نظام کا خاتمہ اورصنعتکاری کافروغ آئین کی بالادستی کی بنیاد ہے۔ ترقی پسندوں اور رجعت پسندوں کے درمیان ٹکراؤ ہے اس ٹکراؤ سے نمٹنے کا واحد حل فکری آزادی ہے اور چھوٹی قومیتوں کے درمیان عدم تحفظ پایاجاتاہے اس لئے آئین کی بالادستی  ضروری ہے اسٹبلشمنٹ نے74سالوں سے پاکستانی سماج کو ہائی جیک کررکھاہے اورسیاسی جماعتوں پر خاندانوں کاقبضہ ہے اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی، طاہر الماس، کامریڈ لیاقت اتحاد عوامی شاعر عبدالستار خاور، محفوظ خان شجاعت کمیونسٹ مزدورکسان پارٹی کامریڈ یامین عوامی ورکرز پارٹی  ملک حیدر عثمان سابق صدر وہائی کورٹ بار ملتان شہباز احمد وسیب اتحاد شیراز الطاف عوامی فلاحی پارٹی میر سجاد سپرا ایڈووکیٹ رہنما مسلم لیگ ن  رضوان حسین قلندری، حافظ عبدالرحمن جماعت اسلامی جاوید چنڑ ایڈووکیٹ پاکستان سرائیکی پارٹی نوشین بلوچ ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -