ملتان:سول لائنز کالج میں بی ایس پروگرام شروع کرنیکی اجازت
ملتان ( سٹی رپورٹر)*حکومت پنجاب نے ملتان کے گورنمنٹ کالج سول لائنز کو طلبا وطالبات کیلئے 8مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی،داخلے رواں تعلیمی سال میں ہوں گے*ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب (لاہور)نے کالج کو فزکس،کیمسٹری،زوالوجی،اکنامکس،شماریات،اردو،انگریزی اور کامرس کے مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کا این اوسی بھی جاری کردیا*ایچ ای سی کمیونٹی کالجز پروگرام پہلے ہی سول لائنز کالج میں کامیابی سے جاری،چار سالہ بی ایس پروگرام کے آغازپر اب رواں سال کالج میں روایتی بیچلر پروگرام اے ڈی اے اور اے ڈی ایس میں داخلے نہیں ہوں گے*سول لائنز کالج کو بی ایس پروگرام شروع کرانے کی اجازت ملنا جنوبی پنجاب کے طلباوطالبات کیلئے بڑی خوشی کی خبر،ایمرسن کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد ملتان میں گورنمنٹ کالج سول لائنز پبلک سیکٹرمیں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے والا پہلا تعلیمی ادارہ ہوگا۔
اجازت