جیپ ریلی شروع، تھل میں میلہ، رونقیں، گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل
ملتان،مظفرگڑھ،چوبارہ (سٹی رپورٹر، نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی) مظفر گڑھ کے صحرا میں چھٹی تھل ڈیزٹ جیپ ریلی کا آغاز ہو چکا ہے پہلے مرحلے میں جیپ ریلی میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی، گاڑیوں کا معائنہ کیاگیا، گاڑیوں کی ٹیگنگ کی گئی اور ڈرائیوروں کا طبی معائنہ کیا گیا۔تھل جیپ ریلی کیلئے 106گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی جس میں 58گاڑیاں پری پیرڈ کیٹگری کیلئے رجسٹر کی گئی ہیں، 40گاڑیا ں سٹوک کیٹگری کیلئے رجسٹر کی گئی ہیں جبکہ 8گاڑیاں خواتین کیٹگری کیلئے رجسٹر کی گئی ہیں۔تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں صاحبزادہ محمد علی سلطان، نادر مگسی،رونی پٹیل اور ان کی مسز نشہ پٹیل جیسے نامور ریسر حصہ لے رہے ہیں۔26نومبر کو رجسٹریشن ہو نے والی تمام گاڑیوں کے کوالیفائنگ مقابلے ہو نگے۔کوالیفائنگ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والی گاڑیاں فائنل ریس میں بالترتیب ٹریک پر روانہ ہو نگی۔27نومبر کو سٹوک کیٹگری کی گاڑیوں اور خواتین کی گاڑیوں کے مقابلے ہو نگے جبکہ 28نومبر کو پری پیرڈ کیٹگری کی گاڑیوں کے مقابلے ہو نگے۔تھل جیپ ریلی کا کل فاصلہ 195کلو میٹر سے زائد ہے جو چھانگا مانگا ٹیلے سے شروع ہوگا اور ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ سے ہوتا ہوا واپس چھانگا مانگا ٹیلے پر ختم ہو تا ہے۔ضلعی انتظامیہ لیہ,,مقامی ایم پی اے چوہدری لالہ طاہررندھاوا,,اور ضلعی رہنماتحریک انصاف چوہدری بشارت علی رندھاوااوران کی پوری ٹیم کی ان تھک کاوشوں سے ثقافتی تھل میلہ کی تقریبات اورتھل کے صحرا چوبارہ میں چھٹی جیپ ریلی تھل میلہ کاآغازعروج پرہے،جیپ ریلی میں ملک کے معروف ریسرز حصہ لے رہے ہیں، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا،رجسٹریشن کے مرحلے میں جیپ ریلی کے لیے 106 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، پری پیئرڈ کیٹیگری میں 58، سٹاک کیٹیگری میں 40 اور خواتین کیٹیگری میں 8 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں. گاڑیوں کی ٹیگنگ اور معائنے کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا. 26 نومبر کو کوالیفائنگ رانڈ، 27 نومبر کو مردو خواتین کی سٹاک کیٹیگری کے مقابلے ہونگے ریس کا سب سے اہم پری پیئرڈ کیٹیگری کی ریس 28 نومبر کو ہوگی، ریلی کے لیے 195 کلومیٹر طویل ریتلا اور دشوار گزار ٹریک بنایا گیا ہے جو مظفرگڑھ اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل ہے۔
مکمل