آف روڈ ریسنگ ایک پرامن چیلنجنگ گیم  یوتھ کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، نادرمگسی

آف روڈ ریسنگ ایک پرامن چیلنجنگ گیم  یوتھ کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، ...

  

  مظفرگڑھ  (بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر) ضلع مظفر گڑ ھ کے سیاسی و سماجی رہنما سردار باسط خان مگسی کی اپنے لیڈر ایم پی اے نوابزادہ میر نادر مگسی اینڈ ایم این اے نوابزادہ میر عامر مگسی سے روبرو ملاقات اس موقع پر سردار باسط خان مگسی کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر جنید ریاض بھٹی بھی موجود،تھل جیپ ریلی 2021 کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ میر نادر مگسی کا کہنا تھا آف روڈ ریسنگ ایک پرامن چیلنجنگ گیم ہے اس میں یوتھ کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ہمارے پاکستان میں دنیا بھر سے خوبصورت ٹریک موجود ہیں جوکہ ہمارے وطن عزیز کی خوبصورتی کو دوبالا کرتے ہیں مزید گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ میر عامر خان مگسی نے سردار باسط خان مگسی کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کو سراہا اور مزید انکا کہنا تھا کہ انشاء  اللہ آنے والے الیکشن میں مگسی قبیلہ مظفرگڑھ میں سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا، مزید سردار باسط خان مگسی نے کہا کے انشاء  اللہ 28 نومبر 2021 چھٹی تھل جیپ ریلی کے فائنل چیمپئن نوابزادہ میر نادر مگسی & نوابزادہ میر عامر مگسی ہوں گے۔

نادر مگسی

مزید :

صفحہ اول -