بہاولپور کی ترقی کیلئے ایکشن پلان تیار،پیپر ورک شروع

 بہاولپور کی ترقی کیلئے ایکشن پلان تیار،پیپر ورک شروع

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے بہاولپور میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر  اربوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس پر عملدرآمد کی تیاریا ں شروع کر دی گئی ہیں۔ پی ایچ اے سمیت متعلقہ اداروں کوجامع اور مربوط منصوبہ بندی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سمیرا ربانی،ڈائریکٹر فاٹا شفیق الرحمٰن،ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ کوالٹی اوراسکیموں کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پہلے سے جاری ترقیاتی اسکیموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10ملین روپے سے نرسری کا قیام عمل میں لایا جائے۔جبکہ 40ملین روپے کی خطیر رقم بڑے درختوں کی شجر کاری پر خرچ کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہاولپور دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ لی اور منصوبوں کو جلد مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمینیلیا کے ایک ہزار سے زائد بڑے درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شروع

مزید :

صفحہ اول -