بھارت 5اگست کاغیر قانونی اقدام واپس لینے تک دورہ انڈیا ناممکن، صادق سنجرانی

 بھارت 5اگست کاغیر قانونی اقدام واپس لینے تک دورہ انڈیا ناممکن، صادق سنجرانی

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کو ٹھکرا  تے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا، مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔ تفصیلات کے  مطابق اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔ اسپیکر لوک سبھا نے صادق سنجرانی کوارسال کیے گئے خط میں کہا تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔ صادق سنجرانی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، جسے   چیئرمین سینیٹ نے مسترد کر دیا۔ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا، پبلک اکانٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا، تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم خطاب کرینگے۔

سنجرانی

مزید :

صفحہ اول -