کامونکے، شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر دیا

کامونکے، شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر دیا

  

کامونکے(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) غیرت کے نام پر شوہر نے کلہاڑیوں کے وارکرکے بیوی کو قتل کردیا،بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں سنت پورہ کے رہائشی وسیم قریشی نامی شخص کو اپنی بیوی نادیہ بی بی کے کردار پر مبینہ طور پرشک تھا۔گزشتہ روز ان کے درمیان اس بات پر جھگڑاہوگیا تو ملزم نے کلہاڑیوں کے وارکرکے نادیہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تھانہ صدرپولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

بیوی قتل

مزید :

صفحہ اول -