نواب شاہ، غذائیت کی کمی کا شکا ر بچے زندگی اور مو ت کی کشمش میں مبتلا

نواب شاہ، غذائیت کی کمی کا شکا ر بچے زندگی اور مو ت کی کشمش میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        نواب شاہ (این این آئی) ایکسیلریٹڈ ایکشن پلان فارریڈکشن آف اسٹنٹنگ اینڈ مالنیوٹریشن،  سندھ کے 23  اضلاع میں غذائیت کی کمی کے مسئلے پر جاری یہ پروگرام ڈسٹرکٹ نواب شاہ میں ایک نام نہاد اور نمائشی حیثیت میں موجود کرپشن کے نئے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے۔ اس پروگرام میں 7  سیکٹرز شامل ہیں جو اپنے، اپنے تئیں غذائیت کی کمی کے مسئلے پر کام کرنے کے لیے بڑی مقدار میں   فنڈز حاصل کرتے ہیں تاہم ڈسٹرکٹ نواب شاہ میں یہ سیکٹرز کب،  کہاں  اور  کیسے  کا م کر رہے ہیں کسی کو کچھ علم نہیں،  عوام کو یہ معلوم ہی نہیں کہ اس نام کا کوئی پروگرام ڈسٹرکٹ میں موجود بھی ہے۔ نواب شاہ کے غریب والدین اپنے معصوم بچوں کے لاغر، بے وزن، نا تواں  اور پستہ قد  و جود تھامے در، در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نظر آتے ہیں، اولاد کی تکلیف اُنکے لیے ناقابلِ برداشت ہے، پسماندگی کا شکار  والدین سے جب اُنکے بچوں کے حالات ِ زندگی اور بالخصوص علاج معالجے کے بارے میں پوچھا گیا تو  مایوسی، بے بسی  اور بیچارگی اُنکے لہجوں سے صاف عیاں تھی، دورانِ گفتگو کچھ ماں، باپ تو  شدتِ جذبات کی رو میں بہہ کر زارو قطار رونے بھی لگے اور دوہائیاں دیتے نظر آئے۔ دوسری جانب ضلعی انتطامیہ بھی غذائیت کی کمی کے پروگرام کی موجودہ صورتحال سے بے خبر نظر آتی ہے،  کیا  ہوچکا ہے،  کیا  ہو رہا  ہے  اور کیا  ہونے جارہا ہے،  انتظامیہ قطعی  لا علم ہے۔