تھانہ سٹی کے علاقہ بغدادہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرڈالا
مردان(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی کے علاقہ بغدادہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرڈالا،مقتولہ دودن قبل ناراضگی ختم کرکے میکے سے گھر آئی تھی پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا اس حوالے سے سٹی پولیس کو مایار آکاخیل کے رہائشی خالد احسان ولد احسان اللہ نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ مسماۃ (ح ض) کی شادی برکندے کے رہائشی مسعودزین ولد زین الدین چودہ سال قبل ہوئی تھی وہ گھریلو ناچاقی پر ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی دودن قبل اس کے دیور نے آکر اسے منالیا وہ گھر چلی تو مبینہ طورپر دوسرے دن اس کے شوہر نے فائرنگ کردی جس سے وہ لگ کر موقع پر جان بحق ہوگئی دریں اثناء سٹی پولیس سٹیشن کے انچار ج انسپکٹر عاشق حسین کی قیادت میں پولیس ٹیم نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم مسعود زین کو گرفتارکرکے اس سے آلہ قتل برآمدکرلیا۔