سیپ ڈیجیٹل پاکستان میں تیز تر تبدیلی کے لیے پرعزم
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) ڈیجیٹل پاکستان کے نظریے کی حمایت کے اپنے عزم کے تحت معروف ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کارپوریشنSAP نے اپنے خصوصی بلو ربن ایونٹ 'تیزی سے ہوتی تبدیلی کا سامنا کریں ' میں ملک بھر کے صنعت کاروں کو یکجا کیا جس میں اقدار اور ڈیجیٹل تبدیلی یقینی بنانے کے لیے درکار بہترین طریقہ کار کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔تقریب کے انعقاد کا مقصد صارفین کو جدید ترین ایجادات سے آگاہ کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جہاں مختلف نوعیت کے ادارے اپنے شعبے میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال میں اپنے کاروبار کی ضروریات کو سمجھ کر بہتر انداز سے آگے بڑھ سکیں۔پینل کے معزز اراکین میں سکندر ٹوانا، سی ای او شان فوڈز، یاسر مسعود، گروپ ڈا ئریکٹر اینڈ سی او او، غلام فاروق گروپ آف کمپنیز، نثار پالا، سی او او، یونس ٹیکسٹائل ملز اور پاکستان سوفٹ ویئر ہاوس ایسوسی ایشن کے ہیڈ، بدر خوشنود، بریمرز اینڈ فشرے کے کو فاونڈر سمیت پاکستان کی صنعت کے متعدد ماہرین شامل تھے۔