غیرمنصفانہ تقسیم سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،کلیم اللہ طورو

  غیرمنصفانہ تقسیم سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،کلیم اللہ طورو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈکلچرونگ کے ضلعی صدراورتحصیل میئرشپ کے آزاداُمیدوارکلیم اللہ طورونے کہاہے کہ پارٹی کی ضلعی قیادت کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم سے پارٹی کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گامرکزی قائدین کوکارکنوں کی آواز پہنچانے کیلئے میدان میں نکلا ہوں۔وہ مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ ضلعی قیادت بتائے کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کس معیارکومدنظررکھ کردیئے گئے ہیں قیادت میں بروقت اوردرست فیصلوں کی فقدان کی وجہ سے چیئرمین عمران خان کاا ویژن عوام تک صحیح طورپر نہیں پہنچ پارہاہے اُنہوں نے کہاکہ وہ آوازحیثیت سے تحصیل میئرشپ کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اورنظریاتی کارکنوں اورسپورٹس اینڈکلچرونگ کے ہزاروں کارکنوں کے تعاون سے کامیابی حاصل کرینگے اُنہوں نے کہاکہ کارکنو ں نظراندازکرکے کوئی جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی۔