ضیاء اللہ آفریدی اپنے قد کے مطابق بات کریں،عابد علی 

  ضیاء اللہ آفریدی اپنے قد کے مطابق بات کریں،عابد علی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی کونسل الحاج عابد علی نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی اپنے قد کے مطابق بات کریں ان کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجم الدین خان ہی کی بدولت صوبہ خیبر پختونخوا کو پہلی مرتبہ یوم تاسیس کی میزبانی کا موقع ملا ہے جو قابل تحسین ہے۔انکاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے میئر پشاور کا ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر دیا جو کہ اچھا فیصلہ ہے پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور کارکنوں کی پارٹی ہے جو کارکنوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضیاء اللہ آفریدی کو فوری طور پر پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے اور ان سے وضاحت طلب کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی نجم الدین خان جیسے بہادر اور نڈر لیڈر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال نہ کرے۔