پارٹی فوری شوکاز نوٹس جاری کر کے ان سے وضاحت طلب کی جائے‘ رہنماء پیپلز پارٹی 

پارٹی فوری شوکاز نوٹس جاری کر کے ان سے وضاحت طلب کی جائے‘ رہنماء پیپلز ...

  

خواتین کو دور دراز علاقوں میں ووٹ پول کرنے میں دشواری کاسامنا ہوگا‘ حمید آفریدی 

پشاور(سٹی رپورٹر)تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین اورسابق ڈسٹرکٹ ممبر حمیداکبر آفریدی اور یونین کونسل گلوزئی کے جنرل سیٹ کے امیدوار احسن اکبر آفریدی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ یونین کونسل گلوزئی میں ایک پولنگ سٹیشن ہے جبکہ یاسین آباد کی خواتین ووٹرز کیلئے پولنگ سٹیشن علاقے سے دو کلومیٹر کے فاصلے پرہے جس کے نتیجے میں خواتین کو متعلقہ پولنگ سٹیشن میں ووٹ پول کرنے میں شدید دشواری کاسامنا ہوگا۔ ان خیالات اظہار تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین اورسابق ڈسٹرکٹ ممبر حمید اکبر آفریدی نے گزشتہ روز علاقہ عمائدین کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران کیا جس میں جنرل سیٹ کے امیدوار احسن اکبر آفریدی،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت الحاج نائب خان بنگش سمیت علاقے کے مشران نے بھی شرکت کی انہوں نے کہاکہ علاقے میں خواتین کاپولنگ سٹیشن دورہونے کے نتیجے میں خواتین گھروں سے نہیں نکلتی جس کے باعث پولنگ کی شرح بھی کم رہتی ہے کیونکہ پچھلے انتخابات میں بھی پولنگ سٹیشن علاقے سے دورہونے کے نتیجے میں زیادہ تر خواتین نے اپنا ووٹ پول کرنے سے انکارکردیاتھااور یہی وجہ ہے کہ یو نین کونسل میں خواتین کی پولنگ کی شرح انتہائی کم رہی تھی لہذا یاسین آباد میں بچیوں کا پرائمری سکول موجود ہے جہاں پر خواتین کیلئے پولنگ سٹیشن قائم کیاجاسکتاہے تاکہ انہیں ووٹ پول کرنے میں سہولت ہوانہوں نے کہاکہ علاقے کے پرائمری سکول میں پولنگ سٹیشن قائم نہ ہونے کے نتیجے میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی خواتین کے پولنگ کی شرح کم رہنے کاامکان ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ یونین کونسل گلوزئی میں خواتین کی پولنگ کی شرح بڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر یاسین آباد کے پرائمری سکول میں پولنگ سٹیشن کے قیام کی منظوری دے تاکہ آنے والے انتخابات میں یاسین آباد کی خواتین بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -