گیبنوں تحصیل میئرپر مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے، اقبال جدون 

گیبنوں تحصیل میئرپر مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے، اقبال جدون 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل بنوں میئرشپ انتخابات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس خواجہ مد منڈان صدر ہاوس میں منعقد کیا گیا جسمیں پی ٹی ائی تحصیل بنوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں انتخابات کے حوالے سے شرکاء نے اپنے اپنے تجاویز پیش کئے اس موقع پراقبال جدون خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ورکر کو عزت کی نگاہ سے دیکھ کر اپنا اصل مقام دیا جاتا ہے جو اج بلدیاتی انتخابات میں تحصیل میئر ٹکٹوں کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے لئے چہروں کے ساتھ ساتھ سوچ کو بھی بدلنا ہوگا کچھ لوگ ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی میں انتشار پھیلا کر پارٹی کو تقسیم کرنا چاہتے تھے جو ناکام رہے ہمارا مقابلہ ایسے لوگوں سے ہیں جو عوام کو گمراہ کرنے اور جھوٹے پروپیگنڈوں میں ماہر ہیں لیکن اب عوام جاگ چکے ہیں وہ ان کی باتوں میں نہیں آنے والے انہوں نے کہا پی ٹی آئی ورکروں کو ایک بار پھر متحد ہونے کی ضرورت ہیں جیسے ہم نے 2018 جنرل الیکشن میں اتحاد کا مظاہرہ کرکے اپنا جیت یقینی بنایا تھا اسی جذبے کے ساتھ میدان میں نکل کر تمام تحصیلوں پر کلین سویپ کریں گے اس موقع پر آصف ر حمن، ملک ظفر خیات خان، حاجی حمید خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قائدین نے پرانے اور نظریاتی ورکروں کو مئیر ٹکٹ دیکر حقیقی تبدیلی کا ثبوت دیا  انہوں نے کہا پہلے بھی پی ٹی ائی کے لئے تن من لگا کر پارٹی کو جیتوایا ہیں انشاللہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرکے دیکھائیں گے اس موقع پر حاجی عصمت اللہ، ڈاکٹر رحیم اللہ بنگش، عبدالرزاق خان، ملک شب نیاز خان،ملک نیاز محمد خان ودیگر بھی موجود تھے۔