رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف نے عدالت سے اگلی تاریخ مانگ لی 

رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف نے عدالت سے اگلی تاریخ مانگ لی 
رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف نے عدالت سے اگلی تاریخ مانگ لی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی ، جہاں شہباز شریف نے عدالت سے اگلی تاریخ مانگ لی ۔ 

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت پیش ہوئے ، شہباز شریف نے جج سے کہا کہ وکیل امجد پرویز موجود نہیں ، آج تاریخ دے دیں ۔

جج احتساب عدالت نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  جب سے میں آیا ہوں کیس کی سماعت نہیں ہوئی،  کیس مسلسل التواء میں جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے نیب آرڈیننس ترمیم کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی تھی۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نہیں آ سکا میں اسلام آباد میں تھا ۔

احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 13دسمبرتک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے  13 دسمبر کو مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور میں  آشیانہ ریفرنس کیس کی سماعت6دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -