پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر  253 رنز بنائے 

پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر  253 ...
پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر  253 رنز بنائے 

  

چٹاگانگ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  دورہ بنگلہ دیش پر موجود پاکستانی ٹیم  پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جہاں بنگلہ دیش نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے دن کے اختتام پر  253 رنز بنائے ۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، ابتداء میں بنگلہ دیش کی وکٹیں اوپر نیچے گرتی گئیں  اور  پہلے 4 کھلاڑی صرف  49 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔

اوپنر سیف حسن شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ، یوں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 19 سکور پر گر گئی ۔ سیف نے 14 سکور بنائے ، بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 33 سکور پر گری جب دوسرے اوپنر شادمان اسلام بھی 14 رنز بنا کر  حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔  بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 47 کے مجموعی سکور پر گری جب مومن الحق ساجد خان کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے ۔صرف دو سکور کے بعد نجم الحسین بھی فہیم اشرف کی گیند پر چلتے بنے ۔ 

 چار وکٹیں گرنے کے بعد پانچویں وکٹ کی شراکت میں مشفیق الرحیم اور لٹن داس ڈٹ گئے ، دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام تک ٹیم کو 204  رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی جس سے بنگالی ٹیم کو مضبوط سہارا ملا ۔

لٹن داس نے  199 گیندوں پر  100 سکور کئے ، دن کے اختتام پر لٹن داس 225 گیندوں پر 113 رنز جبکہ مشفیق الرحیم 190 گیندوں پر 82 رنز کے ساتھ موجود تھے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، فہیم اشرف  اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ 

مزید :

کھیل -